MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ویرات کوہلی نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

0 62

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بھارت کے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی نے ایک اور کارنامہ انجام دیتے ہوئے سابق لیجنڈری کرکٹر سچن ٹنڈولکر کا ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا۔

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے والے کوہلی نے لسٹ اے کرکٹ ( ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل ون ڈے) میں تیز ترین 16 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی کا اعزاز حاصل کر لیا۔

- Advertisement -

ویرات کوہلی نے یہ اعزاز وجے ہزارے ٹرافی میں دہلی کی نمائندگی کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے خلاف میچ کے دوران حاصل کیا، جہاں انہوں نے شاندار 131 رنز بنائے۔

بھارت کے اسٹار بیٹر نے یہ سنگ میل اپنی 330 ویں لسٹ اے اننگز میں عبور کر لیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.