MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میڈیاورکرز کو چھت دو” آل پاکستان میڈیاورکرز نے احتجاجی مظاہروں کا عندیہ دیدیا

0 326

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ملتان(مسائل نیوز)”میڈیاورکرز کو چھت دو” آل پاکستان میڈیاورکرز نے احتجاجی مظاہروں کا عندیہ دیدیا، آل پاکستان میڈیاورکرز کے چیئر مین نصیب علی تبسم کی ہدایت پرآل پاکستان میڈیاورکرزکے جنرل سیکرٹری عادل جاوید چودھری کی زیر صدارت واٹس اپ ویڈیو کانفرنس کے ذریعے اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں شرکاء نے ”میڈیاورکرز کو چھت دو ” کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کا عزم کیا،اس موقع پرآل پاکستان میڈیا ورکرز کے جنرل سیکرٹری عادل جاوید چودھری نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومت کی جانب سے صحافیوں کے لئے کئے جانے والے اقدامات واقعی قابل ستائش ہیں مگر میڈیاورکرز کو نظر انداز کرنا زیادتی ہے۔ اگر حکومت نے ”میڈیاورکرز کو چھت دو” کے مطالبے پر عمل نہ کیا تو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کااعلان کردیاجائے گا جو مطالبات پورے ہونے تک جاری رہیں گے۔ آل پاکستان میڈیاورکرز کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ حکومتی سطح پر میڈیاورکرز کے ساتھ زیادتی کی جارہی ہے ہم کارکنوں کے ساتھ کسی قسم کی زیادتی نہیں ہونے دیں گے اور ورکروں کے حقوق کے لئے کسی قربانی سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ویڈیو کانفرنس اجلاس میں لاہور سے عاصم لطیف چودھری،ملتان سے عرفان چودھری ، فیاض رسول قادری، اسلام آباد سے عثمان جبار، پشاور سے آفتاب مغل، کوئٹہ سے اسرار کھتیران، بہاولپور سے عدنان لودھی، فیصل آباد سے عبدالغفور، سرگودھاسے رانا امجد گلزار، گوجرانوالہ سے شعیب ڈھلو اور رحیم یار خان سے عرفان مغل شریک ہوئے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.