MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی سے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، پرویز الٰہی

0 217

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی سے مشاورت کے ساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، اب تک پیشرفت مثبت رہی اور سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے مذاکرات سے مطمئن ہوں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ ق کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے سلسلہ پی ٹی آئی کمیٹی کےارکان نے چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی کے اراکین کے ساتھ ملاقات میں وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالٰہی، سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی اورایم این اے حسین الٰہی بھی موجود تھے جب کہ پی ٹی آئی کی مذاکراتی کمیٹی میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، راجہ بشارت، میاں اسلم اقبال، سید عباس علی شاہ، علی افضل ساہی اور حافظ فرحت عباس ملاقات میں شریک ہوئے۔
بتایا گیا ہے کہ اس ملاقات میں انتخابی سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی، حلقوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے غور کیا گیا اور دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ معلوم ہوا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا، اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ اب تک پیشرفت مثبت رہی، مشاورت کےساتھ آگے بڑھ رہے ہیں، مذاکرات سے مطمئن ہوں۔
جیو نیوز کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنماء مونس الٰہی نے کہا کہ عمران خان سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ سے متعلق بات ہوئی اس کے لئے کمیٹی بنائی ہوئی ہے، 2018میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے کچھ لوگ بیٹھے تھے، اس وقت جہانگیر ترین اور علیم خان سمیت دیگر کچھ لوگ سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر رہے تھے، مجھ سمیت ق لیگ کے کافی لوگوں کو الیکشن نہیں لڑنے دیا گیا، میں نے اپنی گھر کی سیٹ پر الیکشن لڑنے کا کہا تو جہانگیر ترین غصہ کر گئے، میں نے بحث کی تو نیب سے میرا نوٹس نکل آیا، لیکن اب ہم آگے کی طرف دیکھ رہے ہیں، اس بار سیٹ ایڈجسٹمنٹ کیلئے سیاسی لوگ سیاسی لوگوں سے بات کر رہے ہیں اور کسی طرف سے کوئی دباؤ نہیں، اس لیے اس بار حالات مختلف ہوں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.