MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کون بنے گا کروڑ پتی ؟ پنک گیند سے کرکٹرز کی صلاحیتوں کا اج امتحان

1 300

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی(ویب ڈیسک)کون بنے گا کروڑپتی؟ پنک گیند سے کرکٹرز کی صلاحیتوں کا امتحان ہفتے سے شروع ہوگا۔دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں نیشنل اسٹیڈیم کراچی پر قائد اعظم ٹرافی کے 5 روزہ ڈے اینڈ نائٹ فائنل میں مدمقابل ہوں گی۔ افتخار احمد کو ایونٹ کے ٹاپ اسکورر صاحبزادہ فرحان، فخرزمان اور کامران غلام کی خدمات حاصل ہیں، پیسرز ثمین گل، عمران خان سینئر اور محمد وسیم بھی میسر ہوں گے،

- Advertisement -

ساجد خان اسپن کا جادو جگائیں گے۔ نعمان علی کی امیدوں کا محور ان فارم ٹرپل سنچری میکر محمد حریرہ ہیں۔حیدر علی اور عمر امین سے بھی بڑی اننگز کی توقعات وابستہ ہوں گی، نعمان علی اور ال راونڈر مبصر خان سلو بولنگ میں موثر ہتھیار ہیں، پیس بیٹری میں محمد موسیٰ اور کاشف علی بھی موجود ہونگے۔

فاتح ٹیم کو ایک کروڑ اور رنرزاپ کو50لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائیگی۔بہترین بیٹر، بولر، وکٹ کیپر اور پلیئر اف دی ٹورنامنٹ کو 5،5لاکھ روپے ملیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈومیسٹک کرکٹ میں پاکستان کے سب سے پریمیئر ٹورنامنٹ قائداعظم ٹرافی کا فائنل ہفتے سے سے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں شروع ہوگا۔پنک بال سے 5 روزہ ڈے اینڈ نائٹ میچ میں دفاعی چیمپئن خیبرپختونخوا اور ناردرن کی ٹیمیں مقابل ہوں گی،

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.