MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی ٹی آئی قومی اسمبلی جانے کیلئے تیار، شاہ محمود قریشی نے خط لکھ دیا

1 243

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے استعفوں کی دوبارہ تصدیق کے معاملے پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی سے 125اراکین کے استعفوں کی تصدیق کیلئے وقت مانگا جائے گا، تحریک انصاف نے سینئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو ٹاسک سونپ دیا، شاہ محمود قریشی اسپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھ دیا۔ شاہ محمود قریشی سپیکر قومی اسمبلی سے رابطہ کر کے استعفوں کی دوبارہ تصدیق کیلئے وقت لیں گے۔سپیکر سے وقت طے ہونے کے بعد عامر ڈوگر تمام مستعفی اراکین کو مقررہ تاریخ پر قومی اسمبلی پہنچنے کی ہدایت کریں گے۔ عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ تحریک انصاف کے اراکین استعفوں کی تصدیق کیلئے دوبارہ قومی اسمبلی جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جگہ وائس چیئرمین شاہ محمود قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر قرار دے دیے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.