MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ٹیسٹ کرکٹر عمراکمل کی طبیعت خراب، ہسپتال داخل کر لیے گئے

0 235

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) ٹیسٹ کرکٹر عمر اکمل طبیعت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں داخل ہوگئے ہیں۔ عمر اکمل نے ٹوئٹر پر اپنی تصویر شئیر کی جس میں وہ ہسپتال کے بیڈ پر لیٹے ہوئے نظر آرہے ہیں اور انہیں ڈرپ لگی ہوئی ہے۔ عمر اکمل نے تصویر کے ساتھ پیغام میں صحت یابی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی تاہم اپنی بیماری کے حوالے سے کوئی تفصیل نہیں بتائی۔
سوشل میڈیا صارفین اور عمر اکمل کے فینز نے ان کی جلد صحت یابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ 32 سالہ عمراکمل نے قومی ٹیم کی جانب سے آخری ایک روزہ میچ مارچ 2019ء میں آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں ون ڈے جبکہ آخری ٹی 20 لاہور میں اکتوبر 2019ء میں ہی سری لنکا کے خلاف کھیلا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.