MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے

0 171

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدوں کی وجہ سے پاکستان کو مہنگائی کا سامنا ہے ،آبی وسائل کے لیے وفاقی ترقیاتی پروگرام میں 12 فیصد بجٹ رکھا گیا ہے،دو میگا ڈیم دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم پر کام شروع کیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ایک تقریب سے خطاب کے دوران کیا،احسن اقبال نے مزید کہا کہ نئے ڈیموں سے پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی،انرجی سیکیورٹی کے لیے ماحول دوست ہائیڈرو پاور منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو اربوں روپے نقصان اٹھانا پڑا،پاکستان کا شمار موسمیاتی تبدیلی سے متاثر ہونے والے دس اولین ملکوں میں ہوتا ہے۔
سیلاب سے تین کروڑ سے زیادہ آبادی متاثر ہوئی اور اربوں روپے کا انفراسٹرکچر تباہ ہوا،پاکستان کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے بچانے کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کے اثراتِ سے بری طرح متاثر ہوا ہے،بدترین معاشی بحران سے نکلنے کے لئے آئی ایم ایف کی شرائط پوری کررہے تھے۔

- Advertisement -

ایک طرف سیلاب جیسی آفت آگئی،آئی ایم ایف کی شرائط پوری کرنے کی وجہ سے سبسڈیز ختم کرنا پڑی،جس سے غریب طبقے بری طرح متاثر ہوئے۔پٹرول اور ڈیز ل کی قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوجاتی ہے،موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے معیشت کو 32 ارب ڈالر سے زیادہ کا نقصان ہوا۔اکیسویں صدی میں ترقی کی بنیادی چابی علمی انقلاب ہے،انفارمیشن ٹیکنالوجی کے انفراسٹرکچر کیلئے بھاری سرمایہ کاری درکار ہوتی ہے،نئے دور کے اندر ماڈرن اکانومی نہیں چل سکتی۔ انکا کہنا تھا کہ ماڈرن اکانومی کے ساتھ ماڈرن سوسائٹیز پرواں چڑھ رہی ہیں،بھاری سرمایہ کاری کے ساتھ تخلیقی صلاحیتوں کے ذہن درکار ہیں،حکومتوں کو یہ چیلنج ہے کہ سوسائٹی کے ہر طبقے کو ڈیجٹیل علم دینا ہے۔ظفر ملک

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.