MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم

0 336

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

الیکشن کمیشن کا چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم

الیکشن کمیشن نے اسلام آباد پولیس کو چیئرمین پی ٹی آئی کو گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔اے آر وائی نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں عدم پیشی پر چیئرمین پی ٹی آئی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔الیکشن کمیشن نے آئی جی اسلام آباد کو ناقابل ضمانت وارنٹ کی تعمیل کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف کو گرفتار کرکے کل الیکشن کمیشن میں پیش کریں۔

انڈیا سے آئی لڑکی کے حوالے سے اہم انکشافات سامنے آگئے

- Advertisement -

یاد رہے کہ گزشتہ سال اگست میں ای سی پی نے چیئرمین پی ٹی آئی اور دیگر پارٹی رہنماؤں کو الیکشن کمیشن اور ان کے ارکان کے خلاف نامناسب ریمارکس دینے اور الزامات لگانے پر نوٹس جاری کیے تھے۔نوٹس میں کہا گیا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے خلاف 12، 18، 21، 27۔ 4 اور 8 اگست کو اپنی ریلیوں میں توہین آمیز زبان استعمال کی۔گزشتہ دنوں سابق پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے توہین الیکشن کمیشن کیس میں الیکشن کمیشن سے معافی مانگ لی تھی جس پر الیکشن کمیشن نے تحریری معافی نامہ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ صارفین کیلئے بری خبر

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.