MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلعی انتظامیہ کانان 15 روپے میں فروخت نہ کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کریک ڈان کا اعلان

0 248

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) ضلعی انتظامیہ نے نان 15 روپے میں فروخت نہ کرنے والے تندور مالکان کے خلاف کریک ڈائون کا اعلان کردیا۔ڈی سی لاہور نے نان روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈان کا اعلان کیا تو تندور والے بھی پھٹ پڑے۔تندور مالکان کا کہنا ہے کہ روٹی کیلئے سستا آٹا دستیاب ہے مگر نان کیلئے فائن آٹے پر سبسڈی نہیں دی جارہی اس لیے فائن آٹے پر سبسڈی ملے گی تو نان 15 روپے میں بیچیں گے ورنہ نہیں۔تندور مالکان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نان کی قیمت 20 روپے ہونی چاہیے، مجبورا 15 روپے میں فروخت کر رہے ہیں مگر زیادہ دیر ایسا نہیں کر سکتے۔تندور مالکان نے حکومت کو خبردار کیا کہ انہیں ریلیف نہ دیا گیا تو پورے صوبے میں احتجاج شروع کریں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.