MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی 2022کو بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی،فیاض حسین مراد

0 282

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)صوبائی الیکشن کمشنر فیاض حسین مراد نے کہا ہے کہ ضلع کوئٹہ اور لسبیلہ کے علاوہ بلوچستان کے 32 اضلاع میں 29 مئی 2022کو بلدیاتی الیکشن کے لیے پولنگ ہوگی جس کے لیے کل5226 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں جس میں دو ہزار پولینگ اسٹیشن انتہاِئی حساس جبکہ 1917 پولینگ اسٹیشن حساس قرار دئیے گئے ہیں اور 1200 پولنگ اسٹیشن نارمل ہیں ان خیالات کا اظہار انھوں نے اپنے صوبائی آفس میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا انھوں نے کہا کہ صوبے میں میونیسپل کارپوریشن 7 جبکہ یونین کونسلز838 دیہی وارڈ 5345 اور شہری وارڈ 914 کل 6259 ہیں جبکہ 32 اضلاع کے ووٹرز کی تعداد جس میں مرد 2006274 جبکہ خواتین 1546124 اور کل تعداد 3552398 ہے انھوں نے مزید کہا کہ پورے بلوچستان میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے والے جن میں شہری 5939 جبکہ دیہی19892 جبکہ کل 25741 جمع ہوئے جبکہ منظور اور مسترد ہونے کے بعد کل تعداد 23835 ہوئے جبکہ پولنگ کی تعداد مرد 6350 جبکہ خواتین پولینگ 5869 ٹوٹل پولنگ کی تعداد 12219 ہے جبکہ صوبے بھر میں پولنگ عملے کی تعدادپریذائیڈنگ آفسیرز 5226 جبکہ اے پی اوز 12219 اور پولنگ افسیرز 12219 لگائے گئے ہیں انھوں نے کہا کہ ٹوٹل وارڈ 6259 ہیں جبکہ 4456 وارڈز میں لوکل گورنمنٹ الیکشن ہو رہے ہیں جبکہ 1584 امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں انھوں نے کہا کہ اس مرتبہ جنرل کونسلر کی نششت پر 132 خواتین امیدوار حصہ لے رہی ہیں انھوں نے مزید کہا کہ امن امان کے حوالے سے اییف سی کی خدمات بھی لی جا رہی ہیں جبکہ پولیس ۔لیویز کی بھی خدمات لی جا رہی ہیں

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.