MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

لاہور میں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد

0 457

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) لاہورمیں پی ٹی آئی کے مقامی عہدیدار کے گھر سے بھاری اسلحہ برآمد۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں 13 ایس ایم جی رائفل، درجنوں پستول اور سیکڑوں گولیاں شامل ہیں۔ پولیس نے پی ٹی آئی رہنما بجاش نیازی اور زبیر نیازی کے گھر پر چھاپہ مارا جہاں سے اسلحہ برآمد ہوا تاہم اس دوران کوئی گرفتاری نہیں ہوئی ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور سہیل چودھری نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہمارے پاس اطلاعات تھی کہ بھاری تعداد میں اسلحہ لاہور لایا جا رہا ہے، کل رات موٹروے کے قریب گاڑیوں کا تعاقب کیا گیا جن میں اسلحہ تھا، گاڑیاں ایک نجی سوسائٹی میں جاکر بجاش نیازی کے گھر رکیں۔ پولیس پہنچی تو ملزمان فرار ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے گاڑیوں کی تلاشی لی تو بڑی تعداد میں اسلحہ ملا، یہ اسلحہ لانگ مارچ کیلئے استعمال ہونا تھا، فرار ملزموں کو جلد پکڑ لیں گے۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں کی گاڑیوں سے اسلحہ برآمدگی کا دعویٰ کرتے ہوئے اسلحے کی تصاویر شیئر کردیں۔مریم نوازنےٹوئٹر پر تصاویر جاری کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی عہدیداروں زبیر نیازی اوربجاش نیازی کی گاڑیوں سےاسلحہ برآمد ہوا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد لانگ مارچ کا گندا چہرہ ہے اور یہ ان کے ارادے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے سیینٹر اعجاز چوہدری کو گرفتار کرلیا گیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پولیس نے بدھ کے روز صبح سویرے سینیٹر اعجاز چوہدری کو ماڈل ٹاؤن سے گرفتار کیا جس کے بعد انہیں نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ماڈل ٹاؤن پولیس دروازہ توڑ کر اعجاز چوہدری کے گھر میں داخل ہوئی اور سادہ لباس اہلکاروں نے پی ٹی آئی سینیٹر کو گرفتار کیا ۔ اسی طرح تحریک انصاف کے سینئر رہنما میاں محمود الرشید کو بھی گرفتار کر لیا گیا کیوں کہ حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کا لانگ مارچ روکنے کیلئے شروع کیے گئے کریک ڈاون میں تیزی آ گئی ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.