فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) نوجوانوں کے حقیقی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
بارکھان (مسائل نیوز)فرنٹیئرکور بلوچستان (نارتھ) نوجوانوں کے حقیقی مسائل حل کرنے کیلئے کوشاں ہے۔
- Advertisement -
مختلف یوتھ آرگنائزیشنز کے اراکین اور قبائلی عمائدین کی بارکھان میں ایف سی حکام سے ملاقات
بارکھان میں قبائلی عمائدین اور فلاحی یوتھ آرگنائزیشنز کے اراکین نے فرنٹیئر کور میوند رائفلز کے حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں علاقے کے مسائل سمیت تعلیم اور صحت کی سہولیات کی فراہمی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد پروپیگنڈوں کی روک تھام اور نوجوانوں اور ایف سی کی جانب سے جاری فلاحی اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی۔
قبائلی عمائدین اور نوجوانوں نے فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے ایف سی کےاقدامات کی تعریف کی اور حکام کو نوجوانوں کی طرف سے فرنٹیئر کور کے اقدامات کو مکمل معاونت اور سپورٹ کا یقین دلایا۔