MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

راکھی ساونت نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم لہرا دیا

0 198

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بالی ووڈ کی متنازع اداکارہ و رقاصہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر پاکستانی پرچم کا استعمال کر کے خبروں کی زینت بن گئیں۔

تفصیلات کے مطابق یوم پاکستان کے موقع پر دنیا کی بلند ترین عمارت “برج خلیفہ” کو پاکستانی پرچم میں رنگا گیا۔متحدہ عرب امارات کی حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستان سے یکجہتی کے اظہار کے لیے برج خلیفہ کو مخصوص ایل ای ڈی لائٹس کی مدد سے پاکستانی پرچم کی شکل دی گئی۔ اس موقع پر پاکستان کے قومی ترانے کی دھن بھی بجائی گئی.

- Advertisement -

پاکستانی سفارتخانے نے برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی لیکن بات یہیں ختم نہیں ہوئی، اس ویڈیو نے ایک نیا رخ اختیار کیا جب بھارتی اداکارہ و ماڈل راکھی ساونت نے بھی برج خلیفہ پر پاکستانی پرچم لہرانے والی ویڈیو کو اپنی انسٹا سٹوری پر شیئر کی ، تاہم انہوں نے اس ویڈیو پر کوئی بھی کیپشن نہیں دیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بھی سال 2019 میں راکھی ساونت نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ساتھ اپنی کچھ تصاویر شیئر کی تھیں، جن کے وائرل ہوتے ہی سوشل میڈیا صارفین میں ہل چل مچ گئی تھی کہ انہوں نے ایسا کیوں کیا؟ بعد ازاں راکھی نے وضاحتی بیان میں بتایا تھا کہ “وہ ایک فلم “دھارا 370″ میں کام کررہی ہیں اور اس فلم میں وہ ایک پاکستانی لڑکی کا کردار نبھارہی ہیں”۔ یہ اُسی فلم کا ایک سین ہے جس میں پاکستانی اور کشمیری بارڈر کو دکھایا گیا ہے۔

راکھی ساونت نےپاکستانیوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ”پاکستان کے لوگوں کے سینے میں بھی دل ہوتاہے، پاکستانی بہت پیارے ہوتے ہیں، سب بُرے نہیں ہوتے۔ میں پاکستان کی اور پاکستانیوں کی بہت عزت کرتی ہوں”.

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.