آسٹریلیا نے بولڈ فیصلہ کیا ،بہادری سے فیصلہ کر کے نتیجے کی طرف گئے
لاہور(مسائل نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے بلے بازوں کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ اچھا کھیل کر آسٹریلیا کے خلاف لاہور ٹیسٹ جیتیں گے۔ چوتھے دن کھیل کے اختتام پر پریس کانفرنس میں محمد یوسف نے کہا کہ پاکستان کے بیٹرز اس وقت تک اچھا کھیلے ہیں امید ہے آج پانچویں دن بھی اچھاکھیلیں گے اور جیتیں گے۔
محمدیوسف نے کہا کہ کوشش یہی ہے کہ پانچویں روز جیتنے کیلئے میدان میں اتریں ،سیریز میں مجموعی طور پر بیٹرزنے اچھی بیٹنگ کی ،آخری روز دونوں ٹیمیں جیت کیلئے میدان میں اتریں گی اورمقابلہ دلچسپ ہو گا۔انہوںنے کہا کہ آسٹریلیا نے بولڈ فیصلہ کیا ،بہادری سے فیصلہ کر کے نتیجے کی طرف گئے ،خیال تھاکہ آسٹریلیا 5، 4اوور مزید کھیلے گا اور 380 رنز تک جائیں گے ۔
- Advertisement -
انہوںنے کہا کہ پانچویں روز کھیلنا آسان نہیں ہوتا لیکن ہمارا ہدف جیت ہے ،کمنز اور اسٹارک ٹاپ کلاس بولرز ہیں ان کی ریورس سوئنگ کھیلنا ہوگی۔انہوںنے آئوٹ آف فارم بلے باز سے متعلق سوال پر کہا کہ فوادعالم ہی نہیں سب کھلاڑی اس صورتحال سے گزرتے ہیں ،فوادعالم محنت کر رہے ہیں جلدفارم میں واپس آئیں گے، کراچی میں بابراعظم آئوٹ نہ ہوتے تو پلان یہی تھا جیت کیلئے جائیں گے۔