MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

مالی بحران شدت اختیار کرگیا، تمام وزارتوں، ڈویژنوں اور محکموں کی تنخواہیں روکنے کا حکم

0 241

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)تلوار کی طرح سر پر لٹکتی ہوئی مالی اور معاشی مشکلات کے پیش نظر وزارت خزانہ نے اے جی پی آرکو وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں اور منسلک محکموں کے بل کی ادائیگی تا حکم ثانی بند کرنے کا حکم دیا ہے۔ حتیٰ کہ تنخواہوں کی ادائیگی بھی روک دی گئی ہے۔

- Advertisement -

جمعہ کی رات سینئر سرکاری عہدیداروں نے بات چیت کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اجراء کے معاملے میں آپریشنل اخراجات میں مسائل کا سامنا ہے کیونکہ ملک کو شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ اس نمائندے نے خزانہ ڈویژن کے سینئر عہدیداروں سے رابطے کی کوشش کی لیکن ان کی طرف سے رات دیر تک کوئی جواب نہ ملا۔ اس نمائندے نے وزیر خزانہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ یہ خبر غلط ہو سکتی ہے لیکن ساتھ ہی انہوں نے تصدیق کرکے دوبارہ رابطہ کرنے کا وعدہ کیا لیکن رات کو ایک بجے تک خبر شائع ہونے تک انہوں نے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ اپنے واجب الادا بلوں کی ادائیگی کیلئے اے جی پی آر گئے تھے لیکن انہیں بتایا گیا کہ وزارت خزانہ نے بلوں بشمول تنخواہوں کی ادائیگی روکنے کا حکم ملا ہے۔ فوری طور پر بلوں کی کلیئرنس روکنے کی اصل وجہ کا تعین نہیں ہو سکا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دفاعی ادارے کی آئندہ ماہ کی تنخواہیں اور پنشن پہلے ہی جاری کی جا چکی ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.