MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

حکومت کسان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے، چنگیر خان جما لی

0 611

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ڈیرہ اللہ یار(ویب ڈیسک )پاکستان پیپلزپارٹی کی مرکزی کال پر حکومت کی کسان کش پالیسی کے خلاف ڈیرہ اللہ یار میں بھی ٹریکٹر ٹرالی نکالی گئی سیکڑوں جیالوں نے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی اور ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ کی قیادت میں ٹریکٹر ٹرالیوں اور موٹرسائیکلوں پر سوار ہو کر ریلی میں شرکت ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی مزدور چوک پر پہنچی جہاں پر جلسہ کیا گیا

- Advertisement -

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پی پی پی بلوچستان کے صوبائی صدر میر چنگیز خان جمالی ضلعی صدر سید عبداللہ شاہ و دیگر نے کہا ہے کہ حکومت کسان دشمن پالیسی پر عمل پیرا ہے معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت کا حامل زرعی شعبے کو غیر مستحکم کرنے کے لیے ملک بھر میں یوریا کھاد کا بحران پیدا کیا گیا کسان کھاد کے حصول کے لیے دربدر ہیں ساڑھے تین سالوں میں خوشحال ملک کو دیوالیہ کرنے کے قریب تر پہنچا دیا گیا ہے

آج ہر شخص پریشان نظر آرہا ہے انکا کہنا تھا کہ ملک کو ترقی و خوشحالی کی جانب گامزن کرنے کا مشن پیپلزپارٹی کے پاس ہے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں آئندہ انتخابات عوام کی طاقت سے جیت کر پی پی پی حکومت بنائے گی 27 فروری کو شروع ہونے والا لانگ مارچ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا حکومت میں آنے کے بعد نہیں چھوڑونگا کا راگ اب حکومت سے نکالا تو نہیں چھوڑونگا تک پہنچ چکا ہے حکومت سے ترقی اور خوشحالی کی امید نہیں ہم ملکی معیشت بچانے نکلے ہیں عوام کی طاقت آج بھی پی پی پی کے پاس ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.