MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

دوسروں پر الزام لگانے والے خود سر ٹیفائیڈچور و ڈاکو ڈکلیئر ہوگئے، غفور حیدری

0 249

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلات (مسائل نیوز) جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران نیازی نے اپنے دور حکومت میں ناموس رسالت کے آئین میں ترمیم کرنے کی کوشش کی جسے ہم نے ناکام بنادیا، یہ ملک اسلام کے نام پر بنی ہےاور اس ملک کو اسلام ہی بچاسکتی ہے عمران خان کو الیکشن کمیشن نے توشہ خانہ ریفرنس میں نااہل کر دیا ہے اور عمران خان کو سرٹیفائیڈ چور قراردیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اسلامی قلات میں ایک عظیم الشان جلسہ تحفظ ختم نبوّت ﷺ و جلسہ دستار فضیلت خطاب کرتے ہوئے کیا۔جلسہ سے جمعیت علماءاسلام کے مرکزی رہنماءسینیٹر مولانا فیض محمد مناظرہ ختم نبوت مولانا ڈاکٹر منظور احمد مینگل، جمیعت علاءاسلام کے صوبائی جزل سیکٹری رکن قومی اسمبلی آغا محمد شاہ ضلعی صدر آغا فضل الرحمٰن شاہ۔حافظ محمد قاسم لہڑی صاحبزادہ مفتی طیب حیدری قاری محمد رحیم جمعیت کوئٹہ کے مفتی روزی خان جمعیت منگچر کے امیر مفتی ابوبکر جمعیت مستونک کے امیر مولانا سعید الرحمان ودیگر علمائے کرام نے خطاب کیا جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماءاسلام کے سیکرٹری سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ دینی مدارس اسلام کے قلعے ہیں اگر دینی مدارس نہیں ہوتے تو یہ ملک سیکولر بن جاتا اس لئے مغربی ممالک پاکستان میں دینی مدارس کو بند کرنے کی سازشیں کرتے رہتے ہیں مگر جمعیت کا ایک بھی کارکن جب تک زندہ ہے ان کی ہر سازش کو ناکام بنا دیں گے ۔انہوں نے کہا کہ سابق چیف جسٹس ساقب نثار نے عمران خان کو صادق و امین قرار دیتے تھے مگر الیکشن کمیشن نے عمران نیازی کو سر ٹیفا ئیڈ چور ثابت کر دیا ہے اب نہ وہ صادق اور نہ ہی امین رہے ۔انہوں کہا کہ عمران خان لوگوں کو چور اور ڈاکو کہتے تھے لیکن وہ خود سر ٹیفائیڈچور و ڈاکوڈکلیئر ہو گئے ہیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ یہ ملک اسلام کے نام پر بنا ہے اور اسلام ہی اسے محفوظ رکھ سکتی اکر ملک کو اسلام سے دور کیا تو ملک کا آگے بڑھنا مشکل ہو جائے گا ویسے بھی بلوچ کہتے ہیں کہ ہمارے حقوق سلب ہورہے ہیں سندھی کہتے ہیں کہ ہمارے حقوق سلب ہورہے ہیں پنجابی کہتے ہیں کہ ہمارے حقوق سلب ہو رہے ہیں۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.