MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

میدان میں حریف، میچ کے بعد گلے لگ گئے، اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ

0 109

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

دبئی (مسائل نیوز)کھیل کوئی بھی ہو اسے سیاست اور بغض و دشمنی سے پاک رکھنا ہی کھیل کی اصل روح ہوتی ہے، خاص طور پر کرکٹ کو ہمیشہ سے ہی ’جینٹلمین گیم‘ کہا جاتا ہے۔

یو اے ای میں کھیلے جارہے حالیہ ایشیا کپ میں جہاں بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی اخلاقیات سے گری ہوئی حرکت کی ہے وہیں سری لنکا اور پاکستان کے میچ میں اسپورٹس مین شپ کا شاندار مظاہرہ دیکھنے کو ملا۔

ابوظبی میں کھیلے گئے ایشیا کپ سپر فور مرحلے کے اہم میچ پاکستانی اسپنر ابرار احمد نے سری لنکن آل راؤنڈر ہسارنگا کو آؤٹ کرنے کے بعد اُنہی کے انداز میں جشن منایا۔

- Advertisement -

بعد ازاں ہسارنگا نے فخر زمان کا شاندار کیچ تھام کر اور صائم ایوب کو بولڈ کرکے ابرار احمد کے جشن منانے کا انداز اپنایا۔

میدان میں ایک دوسرے کے جشن کا انداز اپنانے والے ابرار اور ہسارنگا میچ کے بعد پرتپاک انداز میں گلے ملنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

شائقین کرکٹ کی جانب سے دونوں کھلاڑیوں کے انداز کو خوب سراہا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی ٹیم نے کھیل کی روح کے منافی حرکت کرتے ہوئے پاکستان ٹیم سے مصافحہ کرنے سے انکار کردیا تھا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.