MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کے شادی کارڈ پر انتہا پسند آگ بگولہ ہو گئے

1 201

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

ممبئی (مسائل نیوز)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر نے شادی کے کارڈ پر متنازع شہریت قانون کے حوالے سے نعرہ چھپوا کر انتہا پسندوں کو ایک بار پھر سے آگ بگولہ کردیا۔ انہوں نے اپنے شادی کے کارڈ پر منتازع شہریت قانون کیخلاف نعرہ ’ہم کاغذ نہیں دکھائیں گے، ہم ایک ہیں‘ لکھوایا ہے۔واضح رہے کہ سوارا بھاسکر اور فہد احمد کی ملاقات متنازع شہریت قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج میں ہوئی تھی جس کے بعد دونوں میں دوستی ہوئی جو محبت اور پھر اب ازدواجی بندھن میں تبدیل ہونے جارہی ہے۔واضح رہے کہ اداکارہ سوارا نے گزشتہ ماہ سماجی اور سیاسی کارکن فہد احمد سے قانونی شادی کی جس کے بعد دونوں نے خاندانی رسم و رواج کے طور پر دوبارہ شادی کی تقریب کا فیصلہ کیا ہے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز)بھارتی اداکارہ سوارا بھاسکر کو اپنی شادی کے موقع پر پاکستانی ڈایزائنر فہد احمد کا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.