MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری اپنی ہی صوبائی حکومتوں کے وزرا پر شدید برہم کھری کھری سنا ڈالیں

4 263

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد ٗ پشاور (مسائل نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنی ہی صوبائی حکومتوں کے وزرا پر برس پڑے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ووٹ صرف وزیر بننے کے لیے نہیں دیے ہیں۔فواد چوہدری نے جتلایا کہ عمران خان کی گرفتاری کی کوشش ہو، 25 مئی کے واقعات ہوں یا

- Advertisement -

پھر شہباز گِل اور سیاسی کارکنان کی گرفتاری و ٹارچر، ان اہم مواقع پر آپ لوگوں کی غیرموجودگی اور لاتعلقی نے کارکنان کو مایوس کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ آپ کی یہی کمزوری دکھانے کی وجہ سے اسلام آباد کے 25 کلومیٹر پر حکومت کرنے والے بدمعاش بنے بیٹھے ہیں۔دوسری جانب پختونخوا حکومت نے ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز بیانات پر پی ڈی ایم قیادت کے خلاف مقدمات درج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے معاون خصوصی برائے اطلاعات وتعلقات عامہ بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کی قیادت کے ماضی قریب میں ریاستی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی، نفرت انگیز اور اشتعال انگیز بیانات پر مقدمات درج کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مقدمات درج کرنے کے لئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ڈی آئی خان منیر احمد کو سیکشن 196 کے تحت اور صوبائی کابینہ کے فیصلے کی روشنی میں اختیارات تفویض کئے گئے ہیں۔ یہ مقدمات پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز 108A 153A اور 505 کے تحت درج کئے جائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

4 Comments
  1. […] آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری اپنی ہی صو بائی حکومت پر برس پڑے۔ ایک بیان میں فواد […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان نے تحریک معطل کی یہ حکمران […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز)پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ شوکت ترین کی جو کال لیک ہوئی وہ ہماری پبلک […]

  4. […] آباد (مسائل نیوز) سابق وزیر اطلاعات اور پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف نظام سے نبرد آزما ہے،بدترین […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.