MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

کراچی میں موسم سرما کی سرد ترین صبح، درجہ حرارت 3.4 ڈگری گر گیا

0 86

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کراچی (مسائل نیوز)کراچی میں آج موسمِ سرما کی سرد ترین صبح ریکارڈ کی گئی، جس کے سبب درجہ حرارت گزشتہ روز کے مقابلے میں 3.4 درجے گر گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم سرد اور خُشک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی کا آج کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ کل کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

- Advertisement -

گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے۔

شہر میں مختلف سمتوں سے 5 سے 20 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں متوقع ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران ہوا میں نمی کا تناسب 20 سے 50 فیصد رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں آج صبح ہلکی دُھند کے باعث حدِ نگاہ 3 کلومیٹر ریکارڈ ہوئی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.