MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں ، شیخ رشید احمد

8 242

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

راولپنڈی(مسائل نیوز) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے آصف زرداری کو ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ آصف زرداری ملک کے آئین اور وحدت کے لیے خطرہ ہیں ، وہ غیر ملکی ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں۔
شیخ رشید نے کہا کہ اسکا امیدوار بھی نہیں پھر بھی وہ شجاعت کے پاس 3 مرتبہ گیا، نوازشریف بھی اس سازش میں برابر کا شریک ہے ، اگر آئینی ادارے بھی اپنا کردار ادا نہ کرسکے تو پھر دمادم مست قلندر ہوگا۔اس سے قبل سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ضمیر کے سوداگر آصف زرداری نے سیاسی اور معاشی بحران خطرناک بنا دیا ہے، لوگوں کو ایسی سیاست سے نفرت ہے جہاں ممبروں کی خرید وفروخت کی منڈی لگتی ہے۔انہوںنے کہاکہ سپریم کورٹ آخری امید ہے،اس کے بعد مرکز اور صوبے میں عدم اعتماد لانا ہوگا، ڈالر 250کا ہو گیا تو 10 کروڑ پاکستانی غربت کی لپیٹ میں آجائیں گے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

8 Comments
  1. […] نیوز) سابق وفاقی وزیر داخلہ اور سر براہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ 10 کروڑ لوگ بھوک اور مہنگائی کی لپیٹ میں […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے الیکشن کمیشن کے پی ٹی آئی ممنوعنہ فنڈنگ کیس کے فیصلے […]

  3. […] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مائنس اور پلس کا فیصلہ زمینی خداؤں نے […]

  4. […] نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سیاسی نفرتیں ملکی سلامتی کے لیے خطرہ بن […]

  5. […] آباد (مسائل نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ وزیر اعظم، وزیر اعلیٰ اور الیکشن کمیشن کے […]

  6. […] نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ توشہ خانہ اور ممنوعہ فنڈنگ بھی عمران خان کا […]

  7. […] آباد (مسائل نیوز) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ عدلیہ محسوس کرتی ہے اوورسیز پاکستانیوں کو […]

  8. […] نیوز)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عمران خان آئی ایم ایف اور کرونا سے بچ گیا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.