MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عادل رشید حج کیلئے بھارت کے خلاف سیریز سے دستبردار

1 246

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لندن (مسائل نیوز) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر عادل رشید حج کی سعادت حاصل کرنے کیلئے بھارت کے خلاف وائٹ بال سیریز اور ٹی انگلینڈ کے ٹونٹی بلاسٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق لیگ سپنر کو انگلینڈ کرکٹ بورڈ اور کاؤنٹی کرکٹ کلب یارکشائر سے چھٹی مل گئی ہے، عادل رشید بھارت کے علاوہ ٹونٹی بلاسٹ کے آخری مرحلے میں بھی شرکت نہیں کریں گے۔

- Advertisement -

رپورٹ کے مطابق عادل رشید ہفتہ کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگے اور توقع ہے کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز سے قبل جولائی کے وسط میں واپس آجائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ “میں کافی عرصہ سے جانے کا سوچ رہا تھا لیکن مجھے وقت کی کمی کی وجہ سے مسائل کا سامنا تھا۔” عادل رشید نے کہا کہ میں نے انگلش کرکٹ بورڈ اور یارکشائر سے اس بارے میں بات کی اور انہوں نے مجھے فورا اجازت دے دی، انہوں نے کہا کہ میں اپنی اہلیہ کے ہمراہ جارہا ہوں اور دو ہفتے قیام کروں گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] (مسائل نیوز) انگلینڈ کے لیگ سپنر عادل رشید کے والد کا کہنا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.