MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کے لیے بری خبر،موسم کا احوال بتانے والوں نے پیش گوئی کر دی

0 230

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوزملک کے مختلف علاقوں میں جاری حالیہ پری مون سون اسپیل ختم ہو گیا، آج ملک بھر میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ آج جمعه کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

جبکہ ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

- Advertisement -

تاہم کشمیر اور گلگت بلتستان میں بعض مقامات پر ہلکی بارش ہوئی۔بلوچستان میں سبی، نوکنڈی اور تربت میں موسم گرم رہنے کی توقع ہے،

کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گڑھی دوپٹہ 01اور گلگت بلتستان: اسکردو میں 01 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیادہ سےزیادہ درجہ حرارت:مٹھی، نوکنڈی، چھور43، دالبندین 42،شہید بینظیر آباد ، لسبیلا ، ٹھٹہ اورتربت میں 41ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.