وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو سے وفاقی وزیر مولانا واسع کی ملاقات
کوئیٹہ(مسائل نیوز)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے گزشتہ روز جمعیت علماء اسلام (ف) کے صوبائی امیر وفاقی وزیر ہاؤسنگ مولانا عبدالواسع سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی دونوں رہنماؤں نے انتہائی خوشگوار ماحول میں صوبے کی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا ملاقات میں ضلع شیرانی کے جنگلات میں لگی آگ پر قابو پانے کے لیے جاری اقدامات اور مقامی لوگوں کی امداد و بحالی کے معاملات پر بھی بات چیت کی گئی اور اس امر پر اتفاق کیا گیا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں جنگلات کی آگ پر قابو پانے متاثرہ لوگوں کی امداد جنگلات و جنگلی حیات کی بحالی اور تحفظ کو یقینی بنائیں گی ملاقات میں اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا کہ متعلقہ وفاقی و صوبائی محکمے اور پاک افواج آگ پر قابو پانے کے لیے بھرپور اقدامات اور تمام وسائل برؤے کار لا رہے ہیں صوبائی وزراء میر محمد خان لہڑی اور نور محمد دمڑ قائد حزب اختلاف ملک سکندر خان ایڈوکیٹ رکن صوبائی اسمبلی یونس زہری اور جے یو آئی کی مجلس عاملہ کے رکن بھی اجلاس میں شریک تھے۔