اسلا م آباد(ویب ڈیسک) صدر پا کستان ڈاکٹر عا رف علوی نے وفاقی محتسب سیکر ٹر یٹ کو بہتر ین کا رکرد گی کا ایک مثا لی ادارہ قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وفاقی محتسب عوام النا س کو بغیر کسی خر چے کے فوری انصاف فراہم کر نے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ وفاقی محتسب کو انتظا می نا انصا فیوں کے خلا ف غریب عوام کو بلا معا وضہ انصاف فرا ہم کر نے کے لئے تنا زعات نمٹا نے کے متبا دل نظام کی روشنی میں اپنے دائر ہ کار کو مز ید وسعت دینی چا ہئیے
- Advertisement -
اور اس مقصد کے لئے بھر پور آ گا ہی مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ صدر پا کستان نے کہا کہ سر کا ری اداروں کی بد انتظا می کے خلا ف فو ری انصاف کی فرا ہمی کے لئے وفاقی محتسب کے دائر ہ کار کو قانون سا زی کے ذریعے مضبو ط اور موئثر بنا نے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کو بیرون ملک پا کستا نیوں کے مسا ئل حل کرنے کے لئے بیرون ملک پاکستا نیوں کی وزارت کے تعا ون سے ایک مر بوط حکمت عملی تیار کر نی چا ہئیے۔صدر پاکستان نے وفاقی محتسب سے کہا کہ ایسے ادارے جن کے خلا ف زیا دہ شکا یات ہیں ان کے سربراہان کے ساتھ زیا دہ سے زیا دہ میٹنگز کر کے نظام میں بہتری لا نے کے لئے اصلا حات کی جا نی چاہئیں۔