MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

فواد چوہدری کا مریم نواز کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار

2 205

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے مسلم لیگ نون کی سینیئر نائب صدر مریم نواز کے آپریشن کے حوالے سے ان کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جلدی سے ٹھیک ہو جائیں۔انہوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔جبکہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمدللہ، مسلم لیگ(ن)کی سینئر نائب صدر مریم نواز شریف جنیوا میں گلے کے آپریشن کے بعد خیریت سے ہیں۔
جمعہ کی رات اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر مریم اورنگزیب نے کہاکہ مریم نواز کاآپریشن 3گھنٹے جاری رہا۔ انہوں نے کہاکہ مریم نواز نے دعا اور نیک تمنائوں کے پیغامات بھیجنے والے عوام اور کارکنان کا شکریہ ادا کیاہے۔
۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اعوان نے مستقبل میں آباد ہونے کا فیصلہ کر لیا۔
جنید صفدر اعوان اپنی اہلیہ عائشہ کے ہمراہ جمعہ کو دوحا سے پاکستان پہنچ گئے،جبکہ ۔مریم نواز کو حال ہی میں پارٹی میں اہم ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے بتایا ہے کہ مریم نواز شریف جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس آئیں گی۔ بدھ کوٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مریم اورنگزیب نے مریم نواز کی واپسی کا وقت بتاتے ہوئے کہا کہ مریم نواز سرجری کیلئے لندن سے جنیوا روانہ ہوگئی ہیں، قائد مسلم لیگ ن نواز شریف بھی مریم نواز کے ساتھ ہیں، مریم نواز جنوری کے تیسرے ہفتے میں وطن واپس پہنچ کر پارٹی کی چیف آرگنائزر کی ذمہ داریاں سنبھالیں گی۔
علاوہ ازیں ن لیگ کی کی چیف آرگنائزر و سینئر نائب صدر مریم نواز شریف نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پارٹی انتظامی عہدوں کی کارکردگی رپورٹ طلب کر لی ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

2 Comments
  1. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے مسلم لیگ ق کے رہنماء چوہدری مونس الہیٰ اور ان کے […]

  2. […] (مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء فواد چوہدری نے حکومت پر طنز کے تیر چلادیے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.