کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائیگی،نذر محمد بلوچ
بیلہ(ویب ڈیسک) محتسب اعلی بلوچستان نذر محمد ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں میرٹ کے مطابق امور کی انجام دہی، شفافیت، عوامی مسائل کے حل اور گورننس میں بہتری لانا ادارہ محتسب کا مینڈیٹ ہے سرکاری آفسیران سروسز ڈیلیور کرانے اور احکامات پر عملدرامد میں احساس ذمہ داری کریں
- Advertisement -
بصورت دیگر فرائض منصبی کی ادائیگی میں کوتاہی اور غفلت برتنے والے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں بلدیہ ریسٹ ہاﺅس میں ادارہ محتسب کے زیر اہتمام منعقدہ کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا محتسب اعلٰی نے مختلف مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے
کہا کہا کہ معذور افراد بھی ہمارے سوسائٹی کا حصہ ہیں ملازمتوں میں معذور افراد کے کوٹے پر ہر صورت عملدرآمد کروایاجائیگا لوکل ڈومیسائل سرٹیفکیٹ اجراءکے حوالے سے محتسب اعلٰی نے کہا کہ لوکل سرٹیفکیٹ کے ایشو پر جو رولز اور قواعد ہیں سرکاری گزٹ کے مطابق مقامی لوگوں کی مشاورت سے انکے حقوق کے تحفظ کیلئے میکنانزم بنایا جائیگا کسی کیساتھ ناانصافی نہیں ہونے دی جائیگی