MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عوام کیلئے خوشخبری، حکومت نے 6فروری کو تعطیل کا اعلان کردیا

0 9

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں حکومت نے 6فروری کو بسنت کے موقعے پر مقامی تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے اس دن کو تعطیل مقرر کرنے کی منظوری ضلعی انتظامیہ کی تجویز پر دی۔

تفصیلات کے مطابق 6فروری کو تعطیل کے فیصلے کا مقصد شہریوں کو بسنت کی تقریبات میں حصہ لینے کے قابل بنانا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 فروری کو لاہور میں بسنت کے تہوار کے باعث مقامی تعطیل دی گئی تاہم ضلعی انتظامیہ نے 5فروری کو تعطیل کی تجویز دی تھی۔

- Advertisement -

صوبائی حکومت نے 6فروری کو تعطیل کی منظوری دی جبکہ ڈی سی لاہور نے شہریوں کو 18 سال سے کم عمر بچوں کو اہل خانہ کے ساتھ مل کر بسنت منانے کی ہدایت کی ہے تاکہ بسنت کے روایتی جشن میں تحفظ اور نظم و ضبط برقرار رہ سکے۔

ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ حکومت اور متعلقہ محکمے یقینی بنائیں گے کہ شہری امن و امان کے ساتھ بسنت کی تقریبات میں حصہ لیں۔

دوسری جانب پولیس نے بسنت کے حوالے سے لاہور کو ریڈ، بلیو اور گرین زون میں تقسیم کرتے ہوئے واضح کیا کہ حساس اور گنجان آباد علاقے ریڈ زون قرار دئیے گئے ہیں جو سخت ترین پابندیوں کا سامنا کریں گے جبکہ نسبتاً کم خطرناک علاقوں کو بلیو اور محفوظ علاقوں کو گرین زون میں شامل سمجھا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.