MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم ہے،ق لیگ کا شدید ردعمل

1 234

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اڈہ پلاٹ(مسائل نیوز)مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے، عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم ہے، غریب آدمی دووقت کی روٹی کو ترس رہا ہے ،حکمران طبقہ

- Advertisement -

عیاشیوں میں مصروف ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ق) کے صوبائی جنرل سیکرٹری و سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ قابل مذمت ہے،قیمتیں فوری کم کی جائیں، عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم ہے۔انہوں نے کہا کہ عالمی منڈی میں پیٹرول سستا ہونے کے باوجود عوام کو ریلیف نہ دینا ظلم ہے پیٹرول کی قیمت میں 6روپے 72پیسے اضافے کے ظالمانہ فیصلے کو عوام مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ عوام کو پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا خواب دکھا کر رات کے اندھیرے میں عوام پر پیٹرول بم گرانا قابل مذمت ہے ،ایک جانب عوام کا معاشی قتل کرتے ہوئے مہنگا پیٹرول بیچنا اور دوسری جانب عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی باتیں کرنا حکمرانوں کی منافقانہ پالیسی ہے جس پر پوری قوم میں غم وغصہ پایا جارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب آدمی دووقت کی روٹی کو ترس رہا ہے اور حکمران طبقہ عیاشیوں میں مصروف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کسان پاکستان میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ان کے بلوں پر ٹیکس لگانا کسان دشمنی سے کم نہیں ۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] نیوز) مسلم لیگ ق کے سینیٹر کامل علی آغا نے بنی گالا پر چھاپے کا جواب جاتی امرا پر چھاپے سے دینے […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.