MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

پی سی بی نے سری لنکا سیریز کے لیے خواتین ٹیم کے تربیتی کیمپ کا اعلان کر دیا

0 397

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) قومی خواتین سلیکٹرز نے سری لنکا کے خلاف 24 مئی سے کراچی میں کھیلی جانے والی ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے تیاری کے کیمپ کے لیے 26 کھلاڑیوں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے۔ 12 روزہ کیمپ 7 سے 18 مئی تک حنیف محمد ہائی پرفارمنس سینٹر، نیشنل سٹیڈیم ،کراچی میں لگایا جائے گا۔ عالیہ ریاض، بسمہ معروف، ڈیانا بیگ اور فاطمہ ثناء کیمپ میں شرکت نہیں کریں گی اور 17 مئی کو سیریز کے لیے سکواڈ میں شامل ہوں گی۔
یہ ٹیم دبئی میں خواتین کے ٹی ٹوئنٹی ایونٹ میں حصہ لے گی۔ بائیں ہاتھ کے سپنر نشرا سندھو کندھے کی انجری کے باعث کیمپ سے باہر رہیں گے۔ کیمپ میں شرکت کرنے والی کھلاڑیوں میں ایمن انور، انعم امین، انوشہ ناصر ،عائشہ بلال،عائشہ نسیم، عائشہ ظفر ،غلام فاطمہ ،گل فیروزہ،ارم جاوید ،کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی ،ناجیہ علوی،نتالیہ پرویز ،ندا ڈار ،عمائمہ سہیل ،رامین شمیم،صدف شمس ،سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سدرہ امین،سدرہ نواز ،تسمیہ رباب ،طوبہ حسن ،ام ہانی، وحیدہ اختر اور یسرہ عامر شامل ہیں ۔

- Advertisement -

شیڈول کے تحت 19 مئی کو سری لنکن ٹیم کراچی پہنچ جائے گی جس کے بعد 21 تا 23 مئی تک ٹریننگ سیشن ہوگا۔ پہلا ٹی ٹونٹی 24 مئی، دوسرا 26 مئی اور تیسرا 28 مئی کو کھیلا جائے گا جب کہ پہلا ون ڈے یکم جون، دوسرا میچ 3 جون اور تیسرا میچ 5 جون کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.