تعلیم کا فروغ پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے، بلاول بھٹو
کراچی (ویب ڈیسک)پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ تعلیم کا فروغ ہمیشہ سے پیپلز پارٹی کی اولین ترجیح رہی ہے، بجٹ میں تعلیم کا حصہ بڑھانا ہوگا۔تعلیم کے عالمی دن کے موقع پر جاری اپنے پیغام میں چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ کے لئے پی پی نے سب سے زیادہ تعلیمی ادارے بنائے، تعلیم پیپلزپارٹی کی ہمیشہ اولین ترجیح رہی ہے۔
- Advertisement -
بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یقین ہے کہ آنے والا مستقبل روشن بچوں اور نوجوانوں کا ہے اور تعلیم کے بغیر بچوں اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کا خواب پورا نہیں ہوسکتا۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے ہرحکومتی دور میں تعلیم کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا، ریکارڈ تعداد میں یونیورسٹیز ودیگر ٹیکنیکل تعلیمی ادارے قائم کئے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ پیشہ ورانہ ٹیکنیکل تعلیم بہتر مستقبل کی ضمانت ہے، اس مقصد کے حصول کیلئے ملکی بجٹ میں تعلیم کا حصہ بڑھانا ہوگا۔موجودہ حکومت کا تعلیمی بجٹ کو جی ڈی پی کے1.5فیصد تک کم کرنا افسوسناک عمل ہے، آئندہ عام انتخابات میں کامیابی کے بعد پیپلز پارٹی تعلیمی بجٹ میں نمایاں اضافہ کریگی۔