بلدیاتی قانون کا مسئلہ حل نہ ہوا تو 27 فروری سے بلاول ہاوس پر پڑاو ہوگا،سراج الحق
کراچی(ویب ڈیسک)جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق نے کہا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی نے 27 فروری تک بلدیاتی قانون کا مسئلہ حل نہ کیا تو بلاول ہاو¿س کے باہر پڑاوڈالا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار سراج الحق نے جماعت اسلامی کے دھرنے کے 24ویں روز شرکا سے خطاب میں کیا۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ میں کرپٹ جاگیرداروں کے ٹولے ہیں،
- Advertisement -
ان ظالم اور جابروں نے قوم کو غلام بنایا ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ 74 سالوں میں ایک دن بھی اللہ کا نظام نہیں دیکھا، 35 سال اس ملک میں جرنیلوں نے حکومت کی جنہوں نے امریکا اور آئی ایم ایف کے ساتھ وفاداری نبھائی۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ چوبیس دنوں سے کراچی کے لوگ دھرنے پر بیٹھے ہوئے ہیں، چیف جسٹس صاحب نے ابھی تک وزیراعلیٰ کو طلب نہیں کیا، انہیں کیا کچھ نظر نہیں آرہا۔
سراج الحق کا کہنا تھا کہ اتنے سنگدل لوگ کبھی نہیں دیکھے، ستم ظریفی یہ ہے کہ یہ سنگ دل لوگ جمہوریت کے نام پر سیاست کرتے ہیں، یہ سنگ دل جنگل کے درندوں سے بھی بدتر ہیں۔امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے لیے سندھ کارڈ استعمال کرنے کا وقت چلا گیا، اندر سے پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی ملے ہوئے ہی، دونوں پی ڈی ایم، پی ڈی ایم کھیلتے ہیں۔