ملک کیلئے بڑا اعزاز ، بابر اعظم اور شاہین نے کرکٹرز آف دی ایئر کے ایوارڈ جیت لئے
دبئی(ویب ڈیسک ) انٹر نیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی ) ون ڈے کرکٹرز آف دی ایئر کا ایوارڈ بابر اعظم اور شاہین شاہ آفریدی نے جیت لیا۔بابر اعظم نے ون ڈے کرکٹر آف دی ایئر کا ایوارڈ بھی جیت لیا، ایوارڈ کیلئے شکیب الحسن، جنیمن مالان اور پال اسٹرلنگ بھی نامزد ہوئے تھے،
- Advertisement -
بابر اعظم نے گزشتہ سال 6 میچز میں 67.50کی اوسط سے405 رنز بنائے، دو سنچریز بھی شامل تھیں۔دوسری جانب شاہین شاہ آفریدی کو بھی آئی سی سی کرکٹر آف دی ائیر کا ایوارڈ مل گیا، انہوں نے 36 میچوں میں 78 شکار کیے، ان کی بہترین انفرادی بولنگ 51 رنز کے بدلے 6 وکٹ تھیں،
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شاہین شاہ آفریدی نے شاندار پرفارمنس دکھائی، بالخصوص بھارت کے خلاف میچ میں ان کی بولنگ یادگار رہی۔اس سے پہلے محمد رضوان ٹی ٹونٹی پلئیر آف دی ایئر جبکہ بابر اعظم ون ڈے پلیئر آف دی ایئر کا ایوارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔پاکستانی کی ویمن کرکٹر فاطمہ ثنا نے ایمرجنگ کرکٹر کا ایوارڈ حاصل کیا ہے۔