پی ایس ایل؛ اعلیٰ معیارکی مسابقتی کرکٹ ہوتی ہے، سمت پٹیل
کراچی(ویب ڈیسک)سمت پٹیل لاہور قلندرز کو پی ایس ایل 7کا فاتح دیکھنے کے خواہاں ہیں جب کہ انگلش ال راونڈر کا کہنا ہے کہ اسکواڈ میں کئی اچھے کرکٹرز شامل ہیں۔انگلش ال راونڈر نے کہا کہ کھلاڑیوں کے حوصلے جوان رکھنے میں تماشائیوں کا اہم کردار ہے، لاہور میں ہوم کراوڈ کی توقعات زیادہ اور دباوبھی ہوتا ہے،وہاں پر ہمارے شاندار مقابلے ہوئے،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کیخلاف میچ میں بین ڈنک اور میں نے رنز اسکور کیے،دوسرے میں بھی مجھے وکٹیں حاصل ہوئیں،
- Advertisement -
کراوڈ کی بھرپور سپورٹ ملی،کراچی میں ہمارا ریکارڈ اچھا نہیں،البتہ تماشائیوں کی رونقیں شاندار ہوتی ہیں۔انھوں نے کہا کہ میں بگ بیش میں کھیل کر بھی لطف اندوز ہوا مگر پی ایس ایل میں بہترین کرکٹ دیکھنے کو ملتی ہے،یہاں بہترین کرکٹرز ایکشن میں ہوتے ہیں اور اعلیٰ معیار کی مسابقتی کرکٹ نظر اتی ہے، پاکستان کا نیا ٹیلنٹ ہمیشہ ہی متاثر کن ہوتا ہے، سینئرز میں محمد حفیظ، شعیب ملک اور وہاب ریاض فیورٹ کرکٹرز ہیں۔سمت پٹیل نے کہا کہ بائیوببل میں رہنا اسان نہیں،
گھومنے پھرنے کی ازادی نہ ہونے کی وجہ سے کھلاڑیوں کو ذہنی دباو کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک سوال پر انھوں نے کہا کہ میری خوش قسمتی ہے کہ لاہور قلندرز اور گال گلیڈی ایٹرز دونوں فرنچائزز میں مالکان ثمین رانا اور ندیم عمر سمیت مینجمنٹ کی بھرپور سپورٹ حاصل رہی ہے۔ سمت پٹیل لنکا پریمیئر لیگ میں گال گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کر کے بھی بہت خوش اور ٹیم کی فتح کیلیے پرعزم ہیں۔