MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں بعض لوگ تو ایوارڈ کے حقدار ہیں،میرا کھل کر بول پڑیں

0 197

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز) اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ شوبز میں منافقت کی کوئی حد نہیں اور بعض لوگ تو ایوارڈ کے حقدار ہیں،لوگ منہ پرآپ کی تعریفوں کے پل باندھ دیتے ہیں اور بعدمیں ایسی ایسی ناقابل بیان اور فضول باتیں پھیلائی جاتی ہیں جس کا تذکرہ لفظو ں میں ممکن نہیں۔ایک انٹر ویو میں اداکارہ نے کہا کہ بدقسمتی سے ہم لوگ دوہرے معیار میں مبتلا ہوچکے ہیں ہمارے ظاہر اور باطن میں زمین اور آسمان کا فرق ہے۔مجھے جس کا کام اچھا لگتا ہے میں سامنے بھی تعریف کرتی ہوں اور بعد میں بھی اچھے الفاظ میں تعریف کرنے سے گریز نہیں کرتی۔ شوبز کی دنیا میں خاص طور پر خواتین اداکاراؤں میں حسد انتہا پر ہے کوئی بھی آپ کو کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتے دیکھ کر خوش نہیں ہوتا ہمیشہ ٹانگیں کھینچنے کی کوشش کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دوہرے معیار کی بجائے بلا خوف و خطر حق اور سچ کی بات کرنی چاہیے , میں نے ہمیشہ سچ بولنے کی کوشش کی ہے اور جو بات میرے دل میں ہوتی ہے وہی میں زبان پر لانے سے بھی کبھی نہیں ڈرتی۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.