ضلع کچھی کے تمام متاثرہ علاقوں میں بلاتفریق بحالی کا کام جاری رہے گا، ڈپٹی کمشنر کچھی
ڈھاڈر(مسائل نیوز)ضلع کچھی کے تمام متاثرہ علاقوں میں بلاتفریق بحالی کا کام جاری رہے گا ڈپٹی کمشنر کچھی
ڈپٹی کمشنر کچھی میر عمران ابراہیم بنگلزئی نے کہا ہے کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کی وجہ سے ضلع کچھی میں جو نقصانات ہوئے ہیں اس کے تدارک کے لئیے حکومت بلوچستان بلخوص ضلعی انتظامیہ اپنی تمام تر توانائیاں صرف کر رہی ہیں یہ بات انہوں نے کچھی پریس کلب ڈھاڈر کے صحافیوں کے ایک وفد جس میں سینئر صحافی محمد اسلم بوہڑ عبداللہ بلوچ رئیس فرحان غنی جمالی اور دین محمد رند موجود تھے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں عوام کی تکلیف اور انکے مسائل کا پورا احساس ہے جس کے لیے محکمہ روینیو سمیت تمام متعلقہ ادارے اس پر کام میں مصروف عمل ہیں انہوں نے کہا کہ بلاتفریق ضلع بھر کے تمام متاثرہ علاقوں میں بلاتعطل سروے اور بحالی کا کام جاری ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ متاثرہ دہی اور شہری علاقوں کو ملانے والے راستوں کو کھول دیا گیا ہے جس سے انتظامی اداروں اور عوام کو ایک دوسرے تک رسائی ممکن ہوئی ہے ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ صوبے کے دیگر علاقوں کی نسبت نصیر آباد ڈویژن بارشوں اور سیلابی ریلوں سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے اس لیے حکومت بلوچستان کی توجہ ضلع کچھی سمیت نصیر آباد ڈویژن کے اضلاع پر زیادہ مرکوز ہے یہی وجہ ہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگانے کے لیے سروے ٹیموں کو زیادہ وقت دیا گیا ہے انہوں نے اس عزم کا ارداہ کیا کہ جب تک آخری متاثرہ گھر اور شخص تک نہیں پہنچتے اس وقت تک ہمارا بحالی کا کام نہیں روکے گا اور یکساں طور پر ہر علاقے کو اسکی ضروریات کے مطابق ترجیع دی جائے گی مصبیت کی اس گھڑی میں جہاں سرکاری اداروں اور مخیر حضرات نے اپنا کردار ادا کیا وہیں پر ذرائع ابلاغ خاص کر مقامی صحافیوں کا کردار بھی نمایاں نظر آیا جنہوں نے دشواریوں کے باوجود ضلع کچھی کے متاثرین کی آواز قومی اور بین الاقوامی سطح تک پہنچائی انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس حوالے سے حکومت کے ساتھ غیر سرکاری فلاحی ادارے بھی ان حالات کے پیش نظر جلد ہی ضلع کچھی میں بحالی کے کام میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں گے