بلوچستان کی جیلوں کو اصلاح معاشرہ کا مثالی نمونہ بنانے کے لئے جدید جیل اصطلاحات پر عمل درآمد ناگزیز ہے،ربابہ خان بلیدی
کوئٹہ (مسائل نیوز)۔پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کی جیلوں کو اصلاح معاشرہ کا مثالی نمونہ بنانے کے لئے جدید جیل اصطلاحات پر عمل درآمد ناگزیز ہے ترقیافتہ معاشروں میں بیرکس کا تصور انسانی حقوق کی خلاف ورزی میں شمار ہوتا ہے اس لئے پاکستان میں بھی جیل اصلاحات کرتے ہوئے قیدیوں کے لئے ڈورمیٹری طرز رہائش اختیار کرنا ہوگا، جیل خانہ جات کے ملازمین کو منظور شدہ فکسڈ ڈیلی الاؤنس کے اجراء کو ترجیح بنیادوں پر نمٹایا جائے گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی کی جانب سے دی گئی بریفننگ اور سنٹرل جیل کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ کم عمر قیدیوں کی بہتر تعلیم و تربیت کے لئے بوسٹل کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے جہاں ان کی معیاری تعلیم و تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں ہنر مندی کی تربیت دیکر مستقبل کا کارآمد شہری بنایا جائے گا انہوں نے کہا کہ جیل خانہ جات کے لیے لا افسر، سائیکالوجسٹ اور میڈیکل افسران کی تقرری ادویات کے بجٹ میں اضافے سمیت درپیش مسائل کے حل کے لئے ایک خصوصی سمری کے زریعے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان اور متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جائیگا جبکہ ڈیرہ اللہِ یار جیل کی پرانی جیل کی توسیع کے لیے اراضی کے حصول کے لئے کوششیں کی جائیں گی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے آئی جی جیل خانہ جات شجاع الدین کاسی کی کاکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کو درپیش مشکلات کے تدارک اور جیل اصلاحات پر عمل درآمد کا سہرا موجودہ سربراہ جیل خانہ جات کو جاتا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچی اور براہوئی زبان کو جیل مینوئل کے تدریسی نصاب میں شامل کرنے کے زیر التواء معاملے کو جلد نمٹایا جائیگا اس موقع پر انسپیکٹر جنرل جیل خانہ جات بلوچستان شجاع الدین کاسی نے کہا کہ بلوچستان کی بارہ جیلوں میں قیدیوں کو تعلیم و صحت سمیت بینادی سہولیات کی فراہمی کے لئے اقدامات جاری ہیں صوبے میں پانچ نئے جیل تعمیر کئے جاررہے ہیں جبکہ ایسے علاقے جہاں جیل نہیں وہاں زیر سماعت مقدمات کے قیدیوں کو جوڈیشل لاک اپ میں رکھا جاتا ہے جوڈیشل لاک اپ کی حالت زار بہتر بناکر انہیں بھی بنیادی ضروریات اور سہولتوں سے ہم آہنگ کیا جاررہا ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان جیل مینوئل پر نظر ثانی کرکے رائج الوقت جیل قوانین کو اپ ڈیٹ کیا کررہا ہے عدالت عظمیٰ پاکستان اور وفاقی و صوبائی محتسب کی ہدایات کی روشنی میں جیل اصلاحات پر بتدریج عمل درآمد جاری ہے انہوں نے کہا کہ جیلوں سے متعلق تمام ڈیٹا کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا منصوبہ تشکیل دیا گیا ہے تمام جیلوں کے لئے نئی گاڑیاں جدید اسلحہ، جیمرز، کمپیوٹر، فرینچر اور ضروری سازو سامان خریدا گیا ہے جس کی وجہ سے بڑی حد تک مشکلات میں کمی آئی ہے انہوں نے کہا کہ منشیات کے عادی افراد کے علاج معالجے کے لیے بھی بحالی مرکز قیام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے آئی جی جیل خانہ جات نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے جیلوں سے پانی کا اخراج کرکے اسپرے و حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق فعال کردیا گیا ہے اور سبی سے ڈیرہ مراد جمالی کے قیدیوں کو دوبارہ متعلقہ جیلوں میں بھیج دیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ جیلوں کی اصلاح کے لئے کام کرنے والے عالمی اداروں اور حکومت کی معاونت سے مثبت اقدامات اٹھائے جاررہے ہیں جس کے دوراس نتائج برآمد ہوں گے۔
[…] سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دوران زچگی شرح اموات کی […]
[…] اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے یونیسیف شعبہ تحفظ اطفال بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر […]
[…] اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ بلوچستان کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں […]
[…] و پارلیمانی امور سائنس اینڈ انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی سے رکن بلوچستان اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے ملاقات کی […]