MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

ھمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان کا پشتون کلچر ڈے پر پیغام

0 295

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ(مسائل نیوز) وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پشتون کلچر ڈے کے مناسبت سے اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ ھمارا صوبہ مختلف اقوام، قبیلوں اور رنگ و نسل سے تعلق رکھنے والوں کا ایک خوبصورت گلدستہ ھے۔ ہمارے صوبے کی منفرد ثقافت، روایات اور تہذیب و تمدن یہاں بسنے والے لوگوں کی پہچان ہے انہوں نے کہ زندہ اور باشعور قومیں اپنے ثقافتی و روایاتی اقدار اور تاریخی ورثے کا تحفظ کرتی ہے اور اس دن کو منانے کا مقصد ان تمام روایات،ثقافت،منفرد طرز زندگی کو بہتر سمجھنے اور اسے ہمیشہ زندہ رکھنے کی کوشش ہے۔ صوبے کی ادبی تاریخ میں پشتون شعراء،ادیب،مؤرخین اور مصنفین نے صوبے کی تہذیبی،ثقافتی،تاریخی،اور روایتی ترجمانی احسن انداز سے کی ہے پشتون شعراء اور ادباء نے اپنے کلام میں ہمیشہ پشتون قوم کو ملی یگانگت،ہم آہنگی،قومی یکجہتی،بہادری،اتحاد و اتفاق اور ہر قسم کے تعصب سے بالاتر مثبت اور تعمیری سوچ کا درس دیا ہیں۔ آج کے نوجوان کو ان تمام تعمیری پہلوؤں کو مد نظر رکھتے ہوئے صوبے کی تعمیر و ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معاشرے اور صوبے کی بہترین عکاسی اور ترجمانی ہو۔پشتون کلچر کو روایتی علاقائی رقص اور پہناوے کا انداز بھی اسے دیگر ثقافتوں سے منفرد بناتا ہے۔ جبکہ پشتون طرز پکوان اور مہمان نوازی، کو تاریخ میں ہمیشہ اچھے الفاظوں میں یاد رکھا گیا ہے پشتون مصنفین نے اپنی کتب میں رواداری،برداشت،تحمل مزاجی،میانہ روی پر عمل کرتے ہوئے اجتماعیت کو فروغ دینے کا درس دیا ہے ہے۔آج کا یہ دن ہمیں ان تمام مثبت اصولوں پر پوری طرح سے عمل پیرا ہونے کا درس دیتا ہے اور تخریبی سوچ کی نفی کرتے ہوئے ایک تعمیری معاشرے کی تشکیل کی جانب راغب کرتا ہے

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.