ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف مریم نواز کی اپیل، نیب کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا
اسلام آباد(ویب ڈیسک)ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کیخلاف نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز کی اپیل پر نیب نے سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کر دی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں مریم نواز نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے خلاف اپیل دائر کی، نیب نے مریم نواز کی اپیل پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی کرنے کی استدعا کی۔
- Advertisement -
نیب پراسیکیوٹر نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ بخار ہے ، ڈاکٹر نے قرنطینہ کا مشورہ دیا ہے۔ اپیلوں پر سماعت آئندہ کسی بھی تاریخ تک ملتوی کی جائے۔فاضل عدالت نے نیب پراسکیوٹر کی درخواست منظور کر تے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
[…] آباد (مسائل نیوز) نیب نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ […]