وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوکنڈی میں ڈرائیور کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے
کوئٹہ(مسائل نیوز)۔ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے نوکنڈی میں ڈرائیور کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ ترجمان حکومت بلوچستان کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورلواحقین کو انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان نے غفلت برتنے پر اسسٹنٹ کمشنر کو فوری طور پر ٹرانسفر بھی کر دیا ہے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ انکوائری کرکے حقائق سامنے لائی جائیں اور قانونی کارروائی کی جائے۔وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ مقتولین کے لواحقین کو انصاف کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ وزیراعلیٰ نے اس واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور مقتول کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔