لاہور ایئرپورٹ سے ساڑھے 21کلو گرام ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام ،ملزم گرفتار
لاہور (مسائل نیوز) لاہور ایئرپورٹ سے ساڑھے 21کلو گرام ہیروئن دبئی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ۔
اے ایس ایف کے ترجمان کے مطابق دبئی جانے کے لیے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر پہنچنے والے مسافر محمد رمضان نے مذکورہ ہیروئن ٹرالی بیگ کی تہہ میں چھپا رکھی تھی۔اے ایس ایف کے عملے نے سامان کی تلاشی کے دوران پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 21کلو 530 گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت مزید قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
[…] (مسائل نیوز) لاہور ایئرپورٹ پر ملائیشیا جانے والے مسافر کو جعلی امریکی ڈالر برآمد […]