وٹامن ڈی ہماری صحت کے لیے انتہائی ضروری ہے اور ہمارے جسم کے لیے بہت اہم اثرات رکھتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سورج کی روشنی وٹامن ڈی کے حصول کا سب سے اہم اور آسان ذریعہ ہے لیکن سپلیمنٹس کی مدد سے بھی اس کی کمی پوری کی جا سکتی ہے یا ایسی غذائیں لیں جن میں اس کی مقدار بھرپور ہو کیونکہ اس کی کمی کو نارمل ڈائٹ کے ذریعے پورا کرنا مشکل ہے۔جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کے بارے میں جاننا آسان نہیں ہوتا کیونکہ اس کی علامات اکثر کئی ماہ یا برسوں تک ظاہر نہیں ہوتیں بلکہ کئی بار تو علامات ظاہر ہوتی ہی نہیں ہیں۔لیکن نیچے بتائی گئی کچھ نشانیوں اور علامات سے جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کا عندیہ ملتا ہے۔
تھکاوٹ
تھکاوٹ کا احساس متعدد وجوہات کے باعث ہوسکتا ہے جن میں سے ایک وٹامن ڈی کی کمی ہے لیکن لوگ اکثر اس بات کو نظر انداز کردیتے ہیں کہ وٹامن ڈی کی کمی بھی ہر وقت تھکاوٹ کا باعث بن سکتی ہے۔ اس کی کمی نیند کے معیار کو متاثر کرتی ہے، نیند کا کم دورانیہ تھکاوٹ کا احساس بڑھاتا ہے۔
ہڈیوں اور کمر میں درد
ہڈیوں اور کمر کے نچلے حصے میں درد بھی جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی نشانی ہوتی ہےکیونکہ وٹامن ڈی جسم میں کیلشیئم کے جذب ہونے کا عمل بہتر بناکر ہڈیوں کی صحت کو مستحکم رکھنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ وٹامن ڈی کی کمی کے نتیجے میں کمردرد کی شدت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔
اکثر بیمار رہنا
وٹامن ڈی مدافعتی صحت کے لیے اہم ہوتا ہے اور اس سے بیمار کرنے والے بیکٹیریا اور وائرسز سے مقابلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔ وٹامن ڈی براہ راست ان خلیات سے رابطے میں رہتا ہے جو بیماریوں سے لڑنے کا کام کرتے ہی۔ اس لیے اگر کوئی انسان اکثر بیمار رہتا ہے خاص طور پر نزلہ زکام یا فلو کا سامنا ہوتا ہے تو یہ جسم میں وٹامن ڈی کی کمی کی نشانی ہوسکتی ہے۔
پٹھوں میں درد
- Advertisement -
مسلز میں تکلیف کی وجوہات کا تعین کرنا اکثر مشکل ہوتا ہے۔ وٹامن ڈی کی کمی بھی اس کی ایک وجہ ہوتی ہے۔
ہڈیوں کی کمزوری
وٹامن ڈی ہڈیوں کی مضبوطی کے لیے بہت ضروری ہے اور اس کی کمی سے آپ کی ہڈیاں کمزور ہوسکتی ہیں۔ وٹامن ڈی کیلشیئم کے جذب ہونے اور ہڈیوں کے میٹابولزم میں بھی اہم ترین کردار ادا کرتا ہے۔ اس لیے ہڈیوں کے حجم میں کمی آنا اس بات کا عندیہ ہے کہ ہڈیوں کو کیلشیئم اور دیگر منرلز کی کمی کا سامنا ہے جس سے فریکچر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ڈپریشن
وٹامن ڈی کی کمی ڈپریشن اور بے چینی کا سبب بھی بنتی ہے۔
دمہ
وٹامن ڈی کے سپلیمنٹس کے روزانہ ایک خاص مقدار میں استعمال سے دمہ کا خطرہ کم سے کم ہوجاتا ہے۔
دل کی بیماریاں
وٹامن ڈی کی کمی شریان اور دل کی بیماریوں کا سبب بھی بنتی ہے۔
کینسر
وٹامن ڈی کی کمی سے کینسر کی مختلف اقسام کا تعلق بھی ہے جن میں بریسٹ کینسر، پروسٹیٹ کینسر اور کولون کینسر شامل ہیں۔
[…] وٹامن ڈی صحت کیلئے کیوں ضروری ہے؟ […]