آپس میں نفرتوں کا خاتمہ کرکے محبتیں بڑھائیں ،عمران خان نے آج امت مسلمہ کے لیڈر کا حق ادا کردیاہے
کوئٹہ (مسائل نیوز )پاکستان تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے سیکرٹری اطلاعات اسرار خان کاکڑ نے اسلامی ممالک کے اتحاد او آئی سی کے وزرائے خارجہ کی میزبانی کو پاکستان کیلئے اہم اعزاز قراردیتے ہوئے کہاہے کہ عمران خان نے او آئی سی ممالک پر زوردیاہے کہ وہ آپس میں نفرتوں کا خاتمہ کرکے محبتیں بڑھائیں ،عمران خان نے آج امت مسلمہ کے لیڈر کا حق ادا کردیاہے جس پر ہمیں فخر ہے ،انہوں نے پاکستان کا سر دنیا بھر میں فخر سے بلند کردیاہے ، اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں تاریخی قرارداد منظورہوئی۔ان خیالات کااظہار انہوں نے او آئی سی کے اسلام آباد میں اجلاس سے متعلق بیان دیتے ہوئے کیا۔ اسرار خان کاکڑ نے کہا کہ آج عمران خان جس طرح او آئی سی کے اجلاس میں مسلمانوں کی ترجمانی کی ایسا لگ رہا تھا جیسا یہ صرف وزیراعظم پاکستان نہیں بلکہ پوری مسلم دنیا کا سربراہ بول رہا ہے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیاکہ مسلمانوں کو دہشتگردی کے ساتھ جوڑا گیا، مذہب کا دہشتگردی سے کوئی تعلق نہیں، اسلاموفوبیا ایک حقیقت ہے، ہمیں اپنا بیانیہ آگے بڑھانا ہوگا، نائن الیون کے بعد اسلاموفوبیا کی سوچ میں اضافہ ہوا، اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں تاریخی قرارداد منظورہوئی۔آئیں نفرتیں نہیں محبتیں اپنائیں امن سالامتی بھائی چارے کا فروغ انتہائی ضروری ہے – ملک کو کرپشن سے پاک کر کے دنیا میں عزت کروائیں اللہ تعالی پاکستان کو مزید ترقی دے- اپ بحیثیت مسلمان وزیراعظم عمران خان کی تقریر سنیں، تو آپ کو اپنے پاکستانی ہونے پر فخر محسوس ہوگا۔ہم پاکستانیوں کی خواہش ہے کہ عمران خان کو امت مسلمہ کا لیڈر قرار دیا جائے۔او آئی سی کے وزرائے خارجہ کانفرنس میں اسلامی، اقتصادی اقدار کا تحفظ، آپس میں یکجہتی کا فروغ، سماجی، اقتصادی، ثقافتی، سائنسی اور سیاسی شعبوں میں تعاون کے فروغ، عالمی امن و سلامتی کے قیام کے ساتھ ساتھ جدید تعلیم خاص طور پر سائنس و ٹیکنالوجی کو فروغ دیا جائے گا۔