16 اپریل کو وزیر اعلیٰ کون منتخب ہوگا؟ چوہدری غلام حسین نے بڑادعویٰ کردیا
لاہور (مسائل نیوز) تجزیہ کار چوہدری غلام حسین نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 اپریل کو پرویز الہٰی آسانی کے ساتھ وزیر اعلیٰ پنجاب منتخب ہوجائیں گے۔نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے چوہدری غلام حسین نے کہا کہ
- Advertisement -
پنجاب میں حالات تیزی کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں اور چیزیں پرویز الہٰی کے حق میں بہتر ہوتی جا رہی ہیں۔چوہدری غلام حسین کے مطابق انہوں نے سوچا کہ جس طرح وفاق میں جھرلو پھر گیا تھا اسی طرح پنجاب میں بھی ہوگا لیکن آپ اس پر بالکل حیران نہ ہوں اگر 16 اپریل کو پرویزالہٰی آسانی کے ساتھ وزیر اعلیٰ بن جائیں۔
[…] نے ایف آئی اے کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ٹی وی اینکر چوہدری غلام حسین کی ضمانت منظور کرلی جس کے بعد انہیں کیمپ جیل سے رہا […]