MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

23 مارچ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے. اس دن کو ہماری سیاسی قیادت نے ہماری اجتماعی منزل کا تعین کیا

0 309

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

کوئٹہ (مسائل نیوز)گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا ہے کہ 23 مارچ برصغیر پاک و ہند کی تاریخ کا ایک ناقابل فراموش دن ہے. اس دن کو ہماری سیاسی قیادت نے ہماری اجتماعی منزل کا تعین کیا اور پھر لازوال قربانیوں اور طویل جدوجہد کے بعد قیام پاکستان کی صورت میں ہم نے وہ منزل بھی حاصل کی. انہوں نے کہا کہ آج اسی پاکستان کے باشندوں کیلئے گرانقدر خدمات سرانجام دینے والے اشخاص کو مختلف اعزازات سے نوازے جا رہے ہیں. واضح رہے کہ صدارتی ایوارڈ اور ایکسیلنس ایوارڈ دراصل مختلف شعبوں میں انجام دینے والی آپ کی بےلوث خدمت اور قربانی کا اعتراف ہے. ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کے روز گورنر ہاوس کوئٹہ میں صدارتی اور ایکسیلینس ایوارڈز کی تقسیم کی تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو، پارلیمنٹرین، آئی جی ایف سی میجر جنرل محمد یوسف مجوکہ، انسپکٹر جنرل پولیس محسن حسن بٹ، چیف سیکرٹری مطہر نیاز رانا اور صوبائی محتسب بلوچستان نذر بلوچ ،سمیت زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شریک تھے. تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدارتی ایوارڈ اور ایکسیلینس ایوارڈ صرف آپ یا آپ کے خاندان کیلئے باعث فخر نہیں ہے بلکہ یہ ہمارے صوبے کیلئے بھی کسی اعزاز سے کم نہیں ہے جس سے یہ بات ثابت ہو جاتی ہے کہ آج بھی ہمارے صوبہ کے لوگ اپنے ملک وصوبے کی تعمیر و ترقی کیلئے شعوری کاوشیں کر رہے ہیں اور خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہیں. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے ایوارڈز پانےوالوں کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ میں موجودہ حکومت کی جانب سے تمام صدارتی ایوارڈ اور ایکسیلنس ایوارڈ پانے والوں کو مبارک باد پیش کی. انہوں نے کہا کہ 23 مارچ کا یہ دن ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم ذاتی مفادات سے بالاتر ہوکر قومی سوچ واپروچ اپنائیں. وطن کی حفاظت، بقاء اور سلامتی کیلئے ہر قسم کی قربانی کیلئے ہمہ وقت تیار ہوں اور تمام ادارے ملکر ملک و قوم کیلئے کام کریں. آج 23 مارچ کے خصوصی دن کے موقع پر ہم یہ عہد کرتے ہیں کہ ہم کسی قیمت پر بھی وطن عزیز پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے اور وطن عزیز کو امن و آشتی کا گہوارہ بنائیں گے. قبل ازیں گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے یوم پاکستان کی مناسبت سے گورنر ہاوس کوئٹہ میں صدارتی اور ایکسیلینس ایوارڈز تقسیم کیے.#

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.