MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا، پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں، کنور دلشاد کا دعویٰ

1 210

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد (مسائل نیوز)سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کو نااہل قرار دیا لہذا انہیں پارٹی چیئرمین رہنے کا حق نہیں ہے۔ایک انٹرویومیں کنور دلشاد نے کہاکہ نواز شریف کو بھی نااہلی کے بعد پارٹی سربراہی سے بھی نااہل قرار دیا گیا تھا۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کا خطرہ ہے، اگر وکلا صحیح دلائل دیں تو ممکن ہے کہ معاملہ ختم ہو جائے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کو دیکھ کرہی رائے دینی ہے، قوانین کے مطابق جو شخص قومی اسمبلی کا ممبر بننے کا اہل نہ ہو پارٹی سربراہ بھی نہیں بن سکتا۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

1 Comment
  1. […] آباد(مسائل نیوز)الیکشن کمیشن نے پنجاب میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.