MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے معین قریشی کے خلاف ہتکِ عزت کا کیس دائر کر دیا

0 7

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

لاہور(مسائل نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی معین قریشی کے خلاف پہلا ہتکِ عزت کا کیس دائر کردیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق معین قریشی کے خلاف ہتک عزت کا کیس پنجاب ڈیفیمیشن ایکٹ 2024 کے تحت درخواست دائر کیا گیا، عظمیٰ بخاری کی جانب سے معین ریاض قریشی کے خلاف 8 کروڑ 40 لاکھ روپے ہرجانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

درخواست میں ویڈیو، سکرین ریکارڈنگ اور ٹرانسکرپٹس بطور شواہد عدالت میں جمع کروا دئیے گئے ہیں جبکہ ڈیفیمیشن درخواست میں عام، تعزیری اور خصوصی ہرجانے کی تفصیلات بھی شامل کر دی گئی ہیں ۔

- Advertisement -

نجی ٹی وی کے پروگرام میں دیے گئے بیان پر عظمیٰ بخاری نے قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا، وزیر اطلاعات پنجاب کے خلاف جھوٹے اور ہتک آمیز بیان پر ڈیفیمیشن ٹریبونل لاہور میں کیس دائر کیا گیا ہے۔

درخواست میں عظمٰی بخاری نے موقف اپنایا کہ مجھ سے منسوب 150/200 پیڈ افراد کو اسمبلی میں داخل کروانے کا الزام بے بنیاد اور من گھڑت ہے جبکہ متنازع بیان ٹی وی اور سوشل میڈیا پر نشر ہوا،جسکو لاکھوں افراد نے دیکھا ہے ۔انہوں نے نجی ٹی وی ٹاک شو اور پی ٹی آئی کے آفیشل اکاؤنٹ پر شائع بیان کو ہتکِ عزت قرار دیا گیا ہے، جھوٹے الزامات سے عزت، وقار اور ساکھ کو شدید نقصان پہنچا ہے۔

درخواست میں مزید بتایا گیا کہ الزام بدنیتی، عناد اور غیر ذمہ دارانہ رویے کا مظہر ہے، عوامی شخصیات کی ساکھ کو جھوٹے الزامات سے نقصان پہنچانا عوامی مفاد کے خلاف ہے۔

وزیر اطلاعات نے استدعا کی ہے کہ مدعا علیہ کے خلاف ڈگری ہرجانہ اور عدالتی اخراجات ادا کرنے کا حکم دیا جائے۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.