MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے، فرخ حبیب

3 252

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

اسلام آباد(مسائل نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ نیب ترمیمی بل سے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری اطلاعات فرخ حبیب نے ہم نیوز کے پروگرام “صبح سے آگے” میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں حکومت نے ہر چیز مہنگی کر دی ہے، اسٹاک ایکسچینج نیچے جا رہی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ این آر او ٹو کی تیاریاں جاری ہیں اور قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی بل لایا جا رہا ہے جس سے سب کے کرپشن کیسز ختم ہو جائیں گے۔

فرخ حبیب نے کہا کہ عمران خان کے دور میں معیشت ٹھیک چل رہی تھی اور معاملات صحیح تھے لیکن اتحادی حکومت ہونے کی وجہ سے سازش ناکام بنانے میں کامیاب نہ ہو سکے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف پر اربوں روپے کی کرپشن کے کیسز ہیں اور وہ وزیر اعظم ہیں۔ ہم آج بھی انتخابات کے مطالبے پر قائم ہیں۔

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

3 Comments
  1. […] نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹیری اطلاعات فرخ حبیب نے کہا ہے کہ حمزہ شہباز کی بطور وزیر اعلی پنجاب میں […]

  2. […] آباد (مسائل نیوز) قومی اسمبلی میں نیب دوسری ترمیمی بل 2022 کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا۔ترمیمی بل کے مطابق نیب 500 […]

  3. […] آباد (مسائل نیوز) پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب نے کہا ہے کہ چوروں نے اسمبلی سے یکطرفہ نیب ترامیمی بل […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.