MNN News
مسائل آپ کے اجاگر ہم کرینگے

شمالی بلوچستان میں برفباری اور شدید سردی سے ڈیجیٹل مردم شماری متاثر ہونیکا خدشہ

0 208

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

قلعہ عبداللہ (مسائل نیوز) برفباری اور شدید سردی کی وجہ سے ضلع قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع میں ساتویں ڈیجٹل خانہ و مردم شماری متاثر ہونے کا خدشہ، توبہ اچکزئی، توبہ کاکڑی، ضلع زیارت، کان مہترزئی اور دیگر علاقوں میں راستوں کی بندش اور لوگوں کی نقل مکانی کی وجہ سے متاثر ہوسکتا ہے، عوامی و سماجی حلقوں کا محکمہ شماریات سے شیڈول پر نظرثانی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ سمیت صوبے کے دیگر اضلاع پشین زیارت اور مسلم باغ میں شدید ترین برفباری اور سردی سے ساتویں ڈیجٹل خانہ و مردم شماری کا عمل بری طرح متاثر ہوسکتا ہے کیونکہ حالیہ بارشوں اور برفباری سمیت مذکورہ علاقوں میں برفباری سے راستوں کی بندش اور لوگوں کی گرم علاقوں کی جانب نقل مکانی مردم شماری کے عمل پر اثر انداز ہوسکتی ہے یہاں آبادی کی اکثریت سردی کے آغاز سے قبل اندرون ملک نقل مکانی کر جاتے ہیں اور گرمی شروع ہوتے ہی واپس آجاتے ہیں ایسے میں یکم فروری سے ممکنہ ساتویں ڈیجٹل خانہ و مردم شماری کے آغاز سے ان علاقوں تک رسائی ناممکن ہے قلعہ عبداللہ کے مختلف عوامی و سماجی حلقوں نے محکمہ شماریات سمیت دیگر ذمہ داران سے خانہ و مردم شماری کے موجودہ شیڈول پر نظرثانی کرنے اور اس سے اپریل میں شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

- Advertisement -

Get real time updates directly on you device, subscribe now.

Leave A Reply

Your email address will not be published.